بارسلونا میں خواتین کی تنظیم ’آسے سوپ‘ کی یوم پاکستان پرتقریب

بارسلونا میں خواتین کی تنظیم ’آسے سوپ‘ کی یوم پاکستان پرتقریب
بارسلونا میں خواتین کی تنظیم ’آسے سوپ‘ کی یوم پاکستان پرتقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل ) بارسلونامیں خواتین ایسوسی ایشن ’آسے سوپ‘ نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جمہوری گروپ کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یوم پاکستان منایا ۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا جبکہ  خواتین نے قومی ترانہ پیش کیا اور ملی نغمے بھی گائے۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور خاتون اوّل کی صحت اور درازی عمر کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ آخر میں آسے سوپ کی صدر ڈاکٹر ہماجمشید نے تمام حاضرین کی آمد کا شکر یہ ادا کیا۔