بڑے اسلامی ملک مصر میں دو ٹرینوں کا خوفناک تصادم ، درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے

بڑے اسلامی ملک مصر میں دو ٹرینوں کا خوفناک تصادم ، درجنوں افراد جان کی بازی ...
بڑے اسلامی ملک مصر میں دو ٹرینوں کا خوفناک تصادم ، درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب ملک مصر میں دو ٹرینوں کا آپس میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

روئٹرز کے مطابق ٹرینوں میں تصادم کا واقعہ مصر کے صوبے سوہاج میں پیش آیا ہے جہاں دو مسافر ٹرینوں کی آپس میں ٹکر ہوئی ہے۔ مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثے میں درجنوں افراد جان کی بازی ہارے ہیں۔ 

سپوتنک کے مطابق حادثے میں 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ نہر کے قریب ہوا  ہے اور کئی بوگیاں الٹی ہوئی ہیں۔