دفتر سے چھٹی کرنے کیلئے اپنے اغواءکا ڈرامہ شہری کو مہنگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی 

دفتر سے چھٹی کرنے کیلئے اپنے اغواءکا ڈرامہ شہری کو مہنگا پڑگیا، بڑی سزا مل ...
دفتر سے چھٹی کرنے کیلئے اپنے اغواءکا ڈرامہ شہری کو مہنگا پڑگیا، بڑی سزا مل گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دفتر سے چھٹیاں کرنے کے لیے اپنے اغواءکا ڈرامہ رچانے والے شخص کو قید کی سزا سنا دی گئی۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر سیلسبری کے رہائشی اس 36سالہ آدمی کا نام میریوسز کمنسکی ہے جس نے کام سے چھٹیاں کرنے کے لیے اغواءکا ڈرامہ رچا دیا تاہم اس کے ڈرامے پر پولیس نے وسیع انویسٹی گیشن کی جس میں اس کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا اور پولیس نے اپنا وقت ضائع کرنے کے الزام میں اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔ 
رپورٹ کے مطابق 22پولیس آفیسرز اور میریو کے کئی دوست اس کی تلاش میں سرگرداں رہے۔ اس نے اپنے ایک دوست کو فون پر میسج کے ذریعے اپنے اغواءہونے کی اطلاع دی تھی اور اس کے بعد بھی میسجز کے ذریعے وہ ایک دوست کے ساتھ رابطے میں تھا تاہم کئی گھنٹے کی تگ و دو کے بعدوہ اپنے ہی گھر سے برآمد ہو گیا۔ تب معلوم ہوا کہ وہ گھر بیٹھا ہی اپنے دوست کو میسجز کیے جا رہا تھا۔
 پولیس نے اسے گرفتارکرکے سیلسبری کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 16ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -