جنوبی کوریا میں پاکستانی آم کی  بڑے پیمانے پر درآمد کی کوششیں تیز کردی گئیں

جنوبی کوریا میں پاکستانی آم کی  بڑے پیمانے پر درآمد کی کوششیں تیز کردی گئیں
جنوبی کوریا میں پاکستانی آم کی  بڑے پیمانے پر درآمد کی کوششیں تیز کردی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیئول (رضا شاہ) جنوبی کوریا  میں موجود  پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل کونسلر عمران رزاق اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن نے جنوبی کوریا کی منڈیوں تک بڑے پیمانے پر پاکستانی آم کی رسائی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اس سلسلے میں کمرشل کونسلر عمران رزاق اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر مدثر چیمہ نے جنوبی  کوریا میں دوسرے ملکوں سے سبزیاں اور فروٹ درآمد کرنے والے تاجروں سے ملاقاتیں کیں ۔ جنوبی کوریا میں بیرون ملک سے سبزیاں اور فروٹ درآمد کرنے اور ان کو منڈیوں تک رسائی دینے میں تجربہ کار پاکستانی تارکِ وطن عمر حیات نے مختلف تاجروں سے ملاقات کا بندوبست کروایا۔

جنوبی کوریا کے تاجروں نے پاکستانی آم میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے مستقبل قریب میں درآمد کا عندیہ دیا ہے۔ اس سے پہلے کوریا میں فلپائن، تھائی لینڈ، ویتنام اور کمبوڈیا جیسے ممالک سے  سبزیاں اور فروٹ آرہا ہے جو بہت مہنگے داموں مہیا ہوتا ہے۔