26مارچ ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں 

26مارچ ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں 
26مارچ ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں 

  

آج ہی کے دن 1979کو مصر کے انور سدات اور اسرائیل کے میناچم بیگن کے درمیان امن معاہدہ ہوااس معاہدے کے تحت مصرا ور اسرائیل کے درمیان 30سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا۔اس معاہدے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ معاہدہ عرب اور یہودی ریاست کے درمیان پہلا معاہدہ تھا۔اس معاہدے میں امریکی صدر جمی کارٹرنے ثالثی کا کردار ادا کیا ۔

26مارچ 1953کو امریکن ڈاکٹر ”جوناس ای سالک “نے پولیو ویکسین کی دریافت کا اعلان کیا ، ویکسین کی ابتدائی طور پر 90 بچوں اور بڑوں 

پر آزمائش کی جو کہ محفوظ اور کامیاب ثابت ہوئی۔2 سال بعد یہ ویکسین جاری کی گئی اور ریاست ہائے متحدہ میں ہر بچے کو دی گئی۔ پولیو مائلائٹس (پولیو) سب سے زیادہ خوفناک بیماریوں میں سے ایک تھی جس نے 20 ویں صدی کے اوائل میں ہزاروں افراد کو ہلاک یا مفلوج کردیا اور دوسری جنگ عظیم کے بعد پولیو کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا جس سے اس بیماری سے حفاظت کے لیے علاج یا ویکسین کی ضرورت اور بھی زیادہ ہوگئی۔ 

آج ہی کے دن 2000میں ولادیمیر پیوٹن روس کے صدر منتخب ہوئے ۔واضح رہے کہ ولادیمیر پیوٹن کا بطور صدر یہ پانچواں دور حکومت ہے ۔

26مارچ 1992کو سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپین ”مائیک ٹائسن “کوجنسی زیادتی کے جرم میں 6سال قید کی سزا سنائی گئی ۔انہیں 3سال کی سزا کے بعد مارچ 1995 میں رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے لیے لڑنے کے لیے واپس چلا گیا لیکن 1997 میں ایک بار پھر مشکل میں پڑ گیا جب وہ ویگاس میں ایونڈر ہولی فیلڈ سے لڑا اور ہولی فیلڈ کو دونوں کانوں پر کاٹنے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ مائیک ٹائسن نے ہولی فیلڈ کے دائیں کان پر اتنا شدید کاٹا کہ ان کے کان کہ حصہ کان سے علیحدہ ہو گیا جو فائٹ کے بعد فرش پر پایا گیا۔

مزید :

ادب وثقافت -