قومی بچت سکیموں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

قومی بچت سکیموں کے حوالے سے اہم خبر آگئی
قومی بچت سکیموں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے قومی بچت سکیموں کے منافع میں رد و بدل کر دیا جس کے تحت بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ سمیت ریگولر، سپیشل اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع بڑھا دیا گیا ہے۔

"ایکسپریس نیوز" کے مطابق نیشنل سیونگز نے مختلف بچت سکیموں کے منافع میں رد وبدل کا اعلان کردیا۔ سپیشل سیونگ کی شرح منافع 1 فیصد اضافے سے 11 فیصد، ریگولر سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 84 فیصد اضافے سے 11 اعشاریہ 4 فیصد، بہبود اور پینشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 48 فیصد اضافے سے 12 اعشاریہ 72 فیصد اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع اعشاریہ 60 فیصد اضافے سے 10 اعشاریہ 92 فیصد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سیونگ اکاؤنٹ کے منافع میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، سیونگ اکاؤنٹ کا منافع 8 اعشاریہ 25 فیصد پر ہی برقرار ہے۔ شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

مزید :

قومی -