پاکستان، جنوبی افریقہ تجارت بڑھانے کیلئے غیر روایتی شعبوں میں تعاون کریں: راولپنڈی چیمبر 

پاکستان، جنوبی افریقہ تجارت بڑھانے کیلئے غیر روایتی شعبوں میں تعاون کریں: ...

  

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رؤف کی قیادت میں وفد نے جنوبی افریقہ کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا، اور ہائی کمشنر میتھو دا  ذیلی مادیکاذہ سے ملاقات کی،  اس موقع پرچیمبر ممبران عثمان شوکت اور شاہ ریز ملک بھی موجود تھے۔ صدر چیمبرندیم رؤف نے ہائی کمشنر کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں اور آئندہ کے پروگراموں پر تفصیل سے بریفنگ دی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان باہمی تجارتی میں اضافے کے لیے ضروری ہے کہ غیر روایتی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے۔ راولپنڈی چیمبر کے جنوبی افریقہ کے چیمبرز کے ساتھ ایم او یوز بھی وہ چکے ہیں۔وفود کی سطح پر تبادلوں اور نجی شعبے کے درمیان رابطے بڑھا کر تجارتی معلومات میں اضافہ ممکن ہے۔ اس موقع پرہائی کمشنر میتھو دا ذیلی نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ باہمی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ 

کستان 220ملین افراد کی اہم مارکیٹ ہے۔  سیاحت، ایگری فوڈز، ٹیکسٹال اور فارما اہم شعبے ہیں جن میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -