غازی آباد کے علاقے میں ڈور پھرنے سے شہری زخمی 

غازی آباد کے علاقے میں ڈور پھرنے سے شہری زخمی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)غازی آباد کے علاقے میں ڈور پھرنے سے شہری احتشام زخمی ہوگیا  زخمی کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں شہری احتشام جارہا تھا کہ اچانک ڈور اس کی گردن پر پھر گئی تاہم اس نے ہاتھوں کی مدد سے ہٹانے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سے گر گیا  ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی  ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان نے متعلقہ افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں  غفلت وکوتاہی برتنے والے افسروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -