سانحہ سیالکوٹ، مزید 5گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی 

سانحہ سیالکوٹ، مزید 5گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے کیس میں مزید پانچ گواہان پر جرح مکمل دیگر گواہان کو جرح کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،انسداددہشت گردی کی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمہ کی سماعت کی،واقعہ کے پانچ گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی  مقدمہ کے کل 22 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے اس کیس میں سینئر سپیشل پراسکیوٹر عبدالرؤف وٹو کی سربراہی میں پانچ رکنی پراسکیوشن ٹیم  نے ٹرائل میں معاونت کررہی ہے،پراسکیوشن نے 40 چشم دید گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا ہے،10 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چالان کا حصہ ہے،55 ملزمان کے موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز  بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں پراسکیوشن نے ملزمان کیخلاف 2 چالان جمع کروائے گئے پہلے چالان مین 80 ملزمان کو نامزد کیا گیا،دوسرا چالان 9 نابالغ ملزمان کا پیش کیا گیا تھا،80 بالغ ملزمان کو سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -