شہری نے ٹریفک وارڈن کو 15لاکھ ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا  

شہری نے ٹریفک وارڈن کو 15لاکھ ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا  

  

لاہور(نامہ نگار)فاضلیہ کالونی کے رہائشی عابد منہاس نے اپنے وکلاء شہباز رشید قریشی اور اویس احمد نور کی وساطت سے ٹریفک وارڈن محمد ظریف کو 15لاکھ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عابد منہاس گاڑی پر اپنی فیملی کے ہمراہ ایل او ایس   نزد شمع فیروز پور روڈ سے گزر رہا تھا کہ ٹریفک وارڈن محمد ظریف نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی عابد منہاس نے ٹریفک وارڈن کو کہا کہ اگر میں نے قوانین کی خلاف ورزی ہے تو میرا چالان کر دیں لیکن خواتین کے ساتھ بدتمیزی نہ کریں یہ سن کر ٹریفک وارڈن اپے سے باہر ہو گیا اور غلیظ گالیاں نکالنا شروع کردی وہاں پر موجود لوگوں نے ٹریفک وارڈن کو سمجھایا کہ آپ خواتین کے ساتھ بدسلوکی نہ کریں مگر وہ باز نہ آیا اور عابد منہاس کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود تھانہ لٹن روڈ میں بند کردیا۔ عابد منہاس نے اپنے وکلاء کی وساطت سے ٹریفک وارڈن کو لیگل نوٹس بھجواتے ہوئے کہاہے کہ چودہ روز کے اندر پندرہ لاکھ ہرجانے کے ساتھ تحریری معافی مانگے، بصورت دیگر اس کے خلاف دیوانی و فوجداری کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -