لاکھوں روپے، زیورات، موبائلز چھین لئے گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، رکشے چوری 

لاکھوں روپے، زیورات، موبائلز چھین لئے گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، رکشے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو راج بدستور قائم 24 گھنٹے کے دوران نقب زنی راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم چور  بشارت نامی شہری کے گھر کے تالے توڑ کر 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر اشیاء،شمالی چھاؤنی کے علاقے میں چار مسلح ڈاکو  میں ہمایوں کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7 لاکھ 35 ہزار مالیت نقدی, طلائی زیورات اور موبائل فون،اقبال ٹاؤن کے علاقے میں عدیل احمد  کے اہل خانہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 1 لاکھ روپے نقدی 2 تولے سونا اور موبائل فون، گرین ٹاؤن کے علاقے می ڈاکو فاروق شہری کی دکان میں گھس کر 70 ہزار روپے نقدی موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ڈاکو ہاشم کی دکان میں گھس کر  25 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے سمن آباد کے علاقے میں ڈاکو ظہیر اور اس کے  بھائی سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں ڈاکو ساحل سے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، داتا دربار  کے علاقے میں ڈاکو یاسر سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ کے علاقے میں ڈاکو محسن سے 23ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں طاہر سے 72 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ باٹاپور،مانگا منڈی سے کاریں، کاہنہ،نشتر کالونی، ٹاؤن شپ،ہنجروال،قلعہ گجر سنگھ، گلشن راوی،شیراکوٹ،سمن آباد، گرین ٹاؤن، رائیونڈ سٹی،غالب مارکیٹ،نشترکالونی،کاہنہ سے  موٹر سائیکلیں،ساندہ،اسلام پورہ اور لٹن روڈ سے رکشے چوری ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -