لاہور ٹیسٹ: پاکستان جیتامیچ ہار گیا، سابق کرکٹرز 

لاہور ٹیسٹ: پاکستان جیتامیچ ہار گیا، سابق کرکٹرز 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان آسٹریلیا سے جیتا میچ ہار گیا قومی ٹیم کے پاس ہوم گراؤنڈ پر مضبوط حریف کو شکست دینے کا سنہری موقع تھاجسے ضائع کردیا گیا ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر کیا سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ٹارگٹ اتنا زیادہ نہیں تھا مگر بیٹسمین پریشر میں نظر آئے آسٹریلوی باؤلرز نے بہت عمدہ باؤلنگ کی اور بہت اعتماد سے کھیل پیش کیا جاوید میانداد نے کہا کہ کپتان سمیت کوئی بھی بیٹسمین آسٹریلیا کے باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہیں کرسکتا ٹیسٹ میں نصف سنچری بنانا کوئی مشکل کام نہیں میچ کی جیت میں کردار ادا کرنا بڑی بات ہے انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم لاہور ٹیسٹ میں بہت پریشر میں نظر آئی جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے دلیرانہ کھیل پیش کیا اور ٹیسٹ میچ فیصلہ کن بنانے کے لئے دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی پاکستان نے جیت کا موقع گنوا دیا راشد لطیف نے کہا کہ ہدف اتنا زیادہ نہیں تھا اور بہت وقت تھا پریشر میں آئے بغیر کھیل کر جیت حاصل کی جاسکتی تھی غیر ذمہ دارانہ سڑوک کھیلے گئے کوئی بھی کھلاڑی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے مشکل وقت میں بیٹنگ نہیں کرسکا معین خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بھرپو ر موقع تھا پاکستان کی ٹیم کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے مزید محنت کی ضرورت ہے شکست سے بہت دکھ ہوا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -