بینک اسلامی یوم ِ پاکستان ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کی سپانسر

بینک اسلامی یوم ِ پاکستان ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی کی سپانسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور  (پ ر) ملک بھر کے 123 شہروں میں 340 سے زائد برانچز کے نیٹ ورک کے ساتھ،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے لحاظ سے پاکستان کے جدید ترین بینکوں میں شمار کئے جانے والے ادارے، بینک اسلامی نے 23 مارچ کو یوم ِ پاکستان کے موقع پر لاہور میں منعقد ہونے والی ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی 2022 کو اسپانسر کیا۔اس سالانہ ریلی کا انعقاد یوم پاکستان کی یاد میں کیا گیا،جس نے بینٹلز، رولز رائس اور اس شعبہ میں یکتا اور معروف تیار کنندگان کی دیگر گاڑیوں پر مشتمل منفرد اور غیر معمولی نوعیت کی کاروں کو اپنی جانب راغب کیا۔ اس ریلی کا افتتاح، HMCP لاہور چیپٹر کے صدر نے کیا، جبکہ بینک اسلامی کی اعلیٰ انتظامیہ اور بورڈ ممبرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملک بھر میں یوم ِ پاکستان انتہائی جو ش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔اس دن کو اسلام آباد میں مسلح افواج کی قومی پریڈ اور مختلف شہروں میں اہم مقامات پر گارڈز کی تبدیلی کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے۔بینک اسلامی کی ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی پاکستان بھر سے جوش و جذبے سے بھرپور گاڑیوں کے مالکان کی ایک بڑی تعداد کو نہ صرف ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے،بلکہ جذبہ حب الوطنی کواجاگر کرتے ہوئے اس گروپ کے مابین عمومی محبت کو بھی فروغ دیتی ہے۔ریلی کا آغاز لبرٹی مارکیٹ پارکنگ سے ہوا اور یہ شہر لاہور کے متعدد اہم مقامات، جیسے لبرٹی چوک، LUMS اور کیلوری گراؤنڈ سے گزرتی ہوئی رایا گولف ریزورٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔