بہترین اداکاری پر اداکاروں کو ایوارڈ ملنے چاہیئے،آمنہ

بہترین اداکاری پر اداکاروں کو ایوارڈ ملنے چاہیئے،آمنہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل آمنہ ملک نے کہا کہ پہلے حکومت کی جانب سے قومی اور علاقائی ایوارڈز دئیے جاتے تھے جن کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے۔اس طرح کے اقدامات سے فنکاروں میں بھی مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا اورعوام کو بھی انٹر ٹینمنٹ میسر آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے دوسرے شعبے بھی عروج حاصل کریں گے ا۔

ور یقینی طور پر نجی شعبے میں بھی اس طرح کی تقریبات شروع ہوں گی جس سے ہماری معیشت کو بھی ترقی ملے گی۔ آمنہ ملک نے کہا کہ نجی ٹی وی سے کامیابی کے ساتھ پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل”میرا دل میرا دشمن“میں اپنے فنّی کیرئیر کا یادگار کردارادا کیا تھا۔آمنہ ملک نے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومتی سطح پر قومی اور علاقائی ایوارڈز کی تقریبات کا دوبارہ اجراء کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی تقریبات سے جہاں شوبز سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی وہیں عوام کو بھی انٹر ٹینمنٹ میسر آئے گی۔

مزید :

کلچر -