سپیکر نیازی سرکار کے ذاتی ملازم  کا کردار ادا کررہے ہیں، ترجمان جے یو آئی(ف)

سپیکر نیازی سرکار کے ذاتی ملازم  کا کردار ادا کررہے ہیں، ترجمان جے یو آئی(ف)

  

اسلام آباد(آئی این پی)جے یو آئی(ف) کے ترجمان ا سلم غوری  نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نیازی سرکار کے ذاتی ملازم کا کردار ادا کررہے ہیں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے،حکومت کے پاؤں تلے سے زمین سرک گئی ہے، حربوں سے حکومت کو بچایا نہیں جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی اس منصب کی بے توقیری کا سبب بن رہے ہیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں ترجمان جے یو آئی(ف) اسلم غوری  نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نیازی سرکار کے ذاتی ملازم کا کردار ادا کررہے ہیں،بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟آئین اور قانون کو بالائے طاق رکھ کر کب تک اسپیکر بھاگتے رہیں گے،اپوزیشن جماعتوں کو مجبور نہ کیا جائے،آئینی اور قانونی طریقہ کار ہی ملک کے مستقبل کی ضمانت ہے،اسلم غوری  نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے،حکومت کے پاؤں تلے سے زمین سرک گئی ہے، حربوں سے حکومت کو بچایا نہیں جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی اس منصب کی بے توقیری کا سبب بن رہے ہیں۔ 

سپیکر

مزید :

صفحہ آخر -