امریکہ کیلئے پاکستان کے نئے سفیر سر دار مسعود خان واشنگٹن پہنچ گئے

امریکہ کیلئے پاکستان کے نئے سفیر سر دار مسعود خان واشنگٹن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کیلئے پاکستان کے نئے سفیر سر دار مسعود خان واشنگٹن پہنچ گئے جس کے بعد امریکہ میں موجود پاکستان کے سفیر اسد مجید خان واپس آکر نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینئر سفارتکار اور پاکستان کے امریکہ کیلئے نئے سفیر سردار مسعود خان پاکستان سے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جس کے بعد امریکہ میں موجود پاکستانی سفیر اسد مجید خان وطن واپس آئیں گے اور انہیں نئے ذمہ داریاں دی جائیں گی۔یاد رہے کہ سردار مسعود خان کو گزشتہ برس نومبر میں امریکا کیلئے نیا سفیر نامزد کیا گیا تھا۔بین الااقوامی امور کے ماہرین کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق صدر اور سفارت کاری کے شعبے میں مہارت رکھنے والی اہم شخصیت سردار مسعود خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی مسئلہ کشمیر کو امریکا سمیت عالمی برادری میں ایک نئی بلندی پر لے جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ سردار مسعود خان نے 1980 میں فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور جنیوا، چین اور نیویارک میں اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں، سردار مسعود خان نے بطور صدر آزاد کشمیر بھی خدمات انجام دیں، یہ ہی عہدہ ہے جس سے بھارت سیخ پا ہوا ہے۔
سر دار مسعود خان

مزید :

صفحہ آخر -