متحدہ اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست دیدی

متحدہ اپوزیشن نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست دیدی

  

 اسلام آباد (این این آئی)متحدہ اپوزیشن نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست جمع کروا دی۔اپوزیشن کی جانب سے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے سیکرٹری قومی اسمبلی کو درخواست جمع کروائی گئی۔جن اپوزیشن ارکان کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ان میں سردار ایاز صادق، محسن داوڑ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر اور شزہ فاطمہ خواجہ شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر صاحب کے کمرے کو جانے والے دروازے پر تالا لگا ہے، اسپیکر صاحب کے چیمبر میں جانے والی لفٹ بھی بند ہے، ہم سیکرٹری اسمبلی کو علی وزیرکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کرا آئے ہیں، علی وزیر کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں۔محسن داوڑ نے کہا کہ ہم ہر بار علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے تازہ درخواست جمع کراتے ہیں، علی وزیر معزز ممبر قومی اسمبلی ہیں اور اجلاس میں شرکت کرنا ان کا قانونی حق ہے۔

علی وزیر 

مزید :

صفحہ آخر -