خواجہ علاؤ الدین صابر ؒ کے عرس  میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

خواجہ علاؤ الدین صابر ؒ کے عرس  میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے کلیئر شریف انڈیا میں حضرت خواجہ علاؤالدین علی احمد صابر ؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی زائرین سے 10اپریل 2022ء تک زیارت فارم کے ذریعے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔عرس کی تقریبات06تا13اکتوبر، 2022 کلیئر شریف انڈیا میں جاری رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین مکمل کروانیوالے زائرین ہی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق زائرین کی عرس پر روانگی دونوں ملکوں میں کورونا وبا کی جاری صورتحال سے مشروط ہو گی اور حکومت پاکستان زائرین کی روانگی سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔ عرس کیلئے درخواستیں زیادہ موصول ہونے پر 15مئی2022ء کو قرعہ اندازی کے ذریعے زائرین کا انتخاب کیا جائے گا۔عرس سے متعلق دیگر تفصیلات اور ہدایات پر مشتمل درخواست فارم وزارت کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر دستیاب ہے۔ وزارت پرانے فارم پر کوئی درخواست قبول نہ کرے گی۔

خواجہ علاؤ الدین 

مزید :

صفحہ آخر -