مرید کے، نامعلوم افراد کی فائرنگ، مذہبی جماعت کا اہم رکن جاں بحق، 2راہگیر زخمی
کالاشاہ کاکو(نمائندہ پاکستان)مریدکے میں مبارک آباد گھوڑا کالونی کے قریب مذہبی جماعت کا اہم رکن شفیق خان نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل۔دو راہگیر شدید زخمی۔زخمیوں اور لاش کو پولیس اور ریسکیو حکام نے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال پہنچا دیا۔بتایا جاتا ہے کہ مقتول شفیق خان نے حلقہ پی پی 135سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔
قتل