بی او پی اور سٹیٹ لائف انشورنس کے بینکا تکافل معاہدے پر دستخط

 بی او پی اور سٹیٹ لائف انشورنس کے بینکا تکافل معاہدے پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خصوصی رپورٹ)دی بینک آف پنجاب اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان  کے مابین بی او پی ہیڈ آفس لاہور میں بینکاایشورنس اور بینکاتکافل کے معاہدوں پر دستخط۔ تقریب میں صدر اور سی ای او بی او پی ظفر مسعود،چیرمین ایس ایل آئی سی شعیب جاویدحسین اور دیگر اعلیٰ عہدداران نے شرکت کی۔ دونوں تنظیموں کے مابین بینکاتکافل کے لیے طے پانے والا پہلا  اور تاریخ سازمعاہدہ ہے۔ بی اوپی پہلے ہی مختلف روایتی  بینکاایشورنس مصنوعات پیش کر رہا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ بی اوپی اسلامک برانچز کے علاوہ روایتی برانچز کی اسلامک ونڈوز سے تکافل کی سہولت فراہم کرے گا۔ اسی طور یہ معاہدہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے لئے پہلا بینکاتکافل معاہدہ ہے، جب کہ ایس ایل آئی سی فی الحال دوسرے شراکت دار بینکوں کے ساتھ صرف روایتی مصنوعات پیش کر رہا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ بی او پی  جدید مصنوعات اوربہترین کسٹمر سروس  کے ذریعے  پورے پاکستان میں  صارفین کو  عالمی معیار کی مالیاتی خدمات فراہم کرتاہے۔ ہمیں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ساتھ ایک معاہدہ پر خوشی ہے۔ یہ معاہدہ پبلک سیکٹر کے دو اداروں کے درمیان ایک طویل اور اسٹریٹجک شراکت داری کی جانب پہلا قدم ہے  جس کے ذریعے دیگر اقتصادی اور سماجی منصوبوں میں مواقع کا احاطہ کیا جائے گا۔چیرمین اسٹیٹ لائف شعیب جاوید حسین نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر اسٹیٹ لائف اور بی او پی کے درمیان شراکت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اسٹیٹ لائف ملک کا سرکردہ بیمہ کنندہ اور خودمختار گارنٹی کا حامل ادارہ ہے۔یہ اشتراک پاکستان کی دو سرکردہ اداروں کو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے علاوہ تمام شعبوں میں  لوگوں کی مالیاتی شمولیت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے مشترکہ مقصد کے تحت ہو رہا ہے۔ ہم اس معاہدے کو دو کارپوریٹ اداروں کے مابین کامیاب شراکت داری کا نقطہ آغاز سمجھتے ہیں۔
 معاہدہ

مزید :

صفحہ آخر -