ہمیشہ یہی کہا غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے، عامر لیاقت

ہمیشہ یہی کہا غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے، عامر لیاقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے۔رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے اور محنت سے الیکشن لڑ کر اسمبلی تک خان صاحب کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنانیوالے کڑھ کڑھ کر ایک دن پھٹ جائیں گے، جنہیں کوئی بھی سہارا دے دے گا اس پر تماشا یہ کہ سوشل میڈیا ٹیم کے ذریعے انہیں ذلیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نیوٹرل ہوں، اورکیوں ہوں؟خان صاحب نے بھی پوچھا میں نے عرض کیا آپ کی محبت میں ٹی وی کیرئیرچھوڑ دیا، گھر بیچ کر گھرچلایا؟ کیاکوئی خرید سکتا ہے مجھے؟نہیں! قطعاً نہیں آپ کیساتھ کھڑا ہوں مگرآپ نے مجھے ضائع کردیا! انمول ہوں خان صاحب۔
عامر لیاقت

مزید :

صفحہ آخر -