سعودی عرب کیلئے آن آرائیول سیاحتی ویزے کا اجرا ء شروع کردیا 

سعودی عرب کیلئے آن آرائیول سیاحتی ویزے کا اجرا ء شروع کردیا 

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی عرب کیلئے آن آرائیول سیاحتی ویزے کا اجرا ء شروع کردیا گیا۔سعودی عرب میں آن آرائیول ویزے کی سہولت کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث معطل کردی گئی تھیں۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق آن آرائیول‘ ویزہ ان افراد کیلئے ہے جن کے پاس امریکہ، برطانیہ اور شینگن کا کارآمد ویزہ ہوتا ہے۔ پابندیوں میں گزشتہ دوہفتے قبل نرمی کرنے کے بعد یہ پروگرام دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔مذکورہ ممالک کے شہری اور وہ افراد جن کے پاس امریکہ، برطانیہ یا شینگن کا کارآمد ویزہ ہے وہ اب مملکت آنے کیلئے یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں جس کیلئے وہ سعودیہ ایئرلائن، ناس اوراے ڈیل ایئرکے ذریعے سفر کرتے ہوئے مملکت آنے پر 12 ماہ کیلئے کارآمد آن آرائیول سیاحتی ویزہ جاری کراسکتے ہیں جس کیلئے انہیں پیشگی کسی ادارے کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔وہ مسافر جن کے پاس مذکورہ ممالک میں سے کسی کا ویزہ ہوان کیلئے لازمی ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل ان ممالک کا کم از کم ایک سفر کرچکے ہوں۔

سعودی عرب  ویزہ

مزید :

صفحہ آخر -