پشاور‘مسجد کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث دہشتگردہلاک،2  فرار 

پشاور‘مسجد کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث دہشتگردہلاک،2  فرار 

  

پشاور(آئی این پی) پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کوچہ رسالدار مسجد دھماکے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث دہشتگردہلاک ہوگیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے ارمڑ میں خفیہ اطلاع پر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی گئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ2 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک دہشتگرد جوابی کارروائی میں مارا گیا جب کہ 2  دہشتگرد فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد کا تعلق داعش سے ہے جس کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی۔سی سی پی او پشاور کے مطابق دہشتگرد دانیال کوچہ رسالدار دھماکا، ٹریفک وارڈنز کی ٹارگٹ کلنگ، جلوزئی موبائل وین حملہ، ستنام سنگھ اور پادری ولیم سراج کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔ 

 دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -