عرس مادھولال حسینؒکے موقع پر آج مقامی عدالتوں میں تعطیل ہوگی

 عرس مادھولال حسینؒکے موقع پر آج مقامی عدالتوں میں تعطیل ہوگی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)حضرت مادھو لال حسین ؓکے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ اور لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج 26مارچ کوچھٹی ہوگی تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر آج ہونے والا کریمینل لاء (ون) کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا،ایڈیشنل سیشن ججوں کیلئے بنائے گئے تمام امتحانی مراکز لاہور، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی میں پرچہ جات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے جبکہ لاہور ہائی کورت میں لائبریری اٹینڈنٹ کی اسامیوں پر ہونے والے انٹرویوز بھی معمول کے مطابق ہوں گے۔

تعطیل 

مزید :

صفحہ آخر -