دہشتگردوں کیساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا بھی مکمل خاتمہ کیا جائیگا: گورنر پنجاب 

دہشتگردوں کیساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا بھی مکمل خاتمہ کیا جائیگا: گورنر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے دہشتگردی کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے،انشاء اللہ دہشت گردوں کیساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا بھی مکمل خاتمہ کیا جائیگا،مضبوط ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کیلئے سب کو ملکر نیک نیتی وایما ند ا ر ی سے اپنی ذمہ داری پوری کر نا ہوگی،صحت انصاف کارڈ او ر احساس پروگرام حکو مت کا تاریخی منصوبہ،جس کے ذریعے غر یب خاندانوں کی مدد کی جا رہی ہے،انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کا نام ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہتا ہے،ہم نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلر زمکمل طور پر میرٹ پر لگائے ہیں۔ وہ جمعہ کے روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پرو فیسر ڈاکٹر رانا الطاف، وائس چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر منصور اکبر کنڈی، ڈپٹی کمشنر ملتان رانا عامر کریم، ایم پی اے ملک سلیم لابر، ایم پی اے سبین گل، ڈاکٹرز اور نئے گریجویٹس نے بھی شرکت کی۔گورنر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت صحت کی سہولیات میں بہتری لا رہی ہے او ر انصاف کارڈ کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات کو مزید یقینی بنایا جارہا ہے۔ والدین اپنی ڈاکٹر بچیوں کی شاد ی ایسی جگہ کر یں جہاں انہیں سسرال شادی کے بعد کام کرنے کی اجازت دیں تاکہ ان کی صلاحیتوں سے ملک و قوم کو فائدہ ہو۔یونیور سٹیو ں میں طالبات کی پوزیشنیں اور تعداد دیکھ کر یوں محسو س ہوتا ہے لڑکے تعلیم میں پیچھے رہ گئے ہیں اور میں محسوس کرتا ہوں یہی صورتحال رہی تو آئندہ دس سال بعد شاید لڑکوں کیلئے ہمیں کوٹہ سسٹم لاگو کرنا پڑے۔ انہوں نے میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کورونا کے دوران خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا والدین اور اساتذہ کا احترام دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے۔ اُنہوں نے کہا طلبا و طالبات اس ڈگری کیلئے اپنے والدین کی کاوشوں کو زندگی بھر یاد رکھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا کہ نشتر میرا مان میری پہچان ہے۔گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز میرٹ پر تعینات کئے۔  انہوں نے کہا نیو گریجویٹس انسانیت کی خدمت کو شعار بنائیں دنیا و آخرت کو سنواریں اور نشتر کا کھویا ہوا وقار بحال کرائیں۔
گورنرپنجاب

مزید :

صفحہ آخر -