بھارت میں حجاب کے معاملے پر 4سو مسلم طالبات نے پڑھائی چھوڑ دی

بھارت میں حجاب کے معاملے پر 4سو مسلم طالبات نے پڑھائی چھوڑ دی

  

ممبئی(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کیخلاف بطور احتجاج اب تک 4سو مسلم طالبات نے پڑھائی چھوڑ دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حجاب کی عظمت کی برقرار رکھنے کیلئے اپنی پڑھائی ترک کرنیوالی ان طالبات کاکہناہے ہم اپنا مستقبل داؤ پر لگا سکتی ہیں لیکن حجاب کے معاملے میں سود ا نہیں کرسکتیں۔ سینئر بھارتی سیاسی رہنما اور وی کے انگلش سکول کے چیئرمین وکیل خان نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ایسی طالبات کی ہمت افزائی ضروری ہے اور ایمان و عقیدہ کی نگہبان لڑکیوں کے روشن مستقبل کیلئے جنگی بنیادو ں پر تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے۔ مسلم لڑکیوں نے گزشتہ کچھ عرصے سے تعلیمی محاذپر جو نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اس سے بوکھلا کر آر ایس ایس کی حکومت بے تکے اور اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔ قوم کے باضمیر اور امیر طبقے کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلم طالبات کیلئے تعلیمی ادارے قائم کریں کیونکہ اندیشہ ہے حجاب کا معاملہ اب پورے بھارت میں پھیلے گا۔ وکیل خان نے کہا اگر ہم نے بروقت زخم کا علاج نہیں کیا تو یہ ناسور کی شکل اختیار کر جائیگا۔

حجاب معاملہ

مزید :

صفحہ آخر -