حج 2022ء، پاکستان کو ایک لاکھ تک کوٹہ ملنے کا امکان 

حج 2022ء، پاکستان کو ایک لاکھ تک کوٹہ ملنے کا امکان 

  

لاہور(میاں اشفاق انجم) 2019ء کے مقابلے میں حج 2022ء پچاس فیصد ہونے کا امکان،70فیصد کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پاکستان کو 80 سے ایک لاکھ تک حج کوٹہ ملنے کا امکان،60فیصد سرکاری سکیم،40فیصد پرائیویٹ سکیم میں تقسیم کا فارمولا جاری رکھنے پر اتفاق۔ سرکاری حج سکیم کیلئے درخواستیں دینے والوں کیلئے قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کے چناؤ کی تجویز،پرائیویٹ حج سکیم کے 800سے زائد کوٹہ ہولڈر کمپنیوں میں 50افراد کا کوٹہ ہر کمپنی کو دینے کی تجویز، وزارت نے ورکنگ شروع کر دی، پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر میں کوٹہ برابر تقسیم نہ ہو نے پر 50والے عدالت جا سکتے ہیں، 10سال کے تجربے کے بعد سینئر جونیئر کا تاثر بھی ختم ہو چکا ہے۔ 50والے ایک ایک دفعہ 32کے کوٹہ کیسا تھ کامیاب حج آپریشن کرا چکے ہیں۔ ڈیڑھ سے دو سو حج کوٹہ رکھنے والی کمپنیوں کی طرف سے تمام کمپنیوں کو برابر کوٹہ دینے کی تجویز پر تحفظات سامنے آ گئے۔سعودی ذرائع نے بتایا رمضان کے پہلے ہفتے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے حج کوٹہ کا فیصلہ ہو جائیگا، امکان ظاہر کیا گیا ہے 2019ء کے مقابلے میں 50سے 70فیصد حج آپریشن کرنے کی تجویز کے بعد منی عرفات میں تیاریاں جاری ہیں۔ حج کوٹہ کی تقسیم اور دیگر امور آن لائن ہونے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ سعودی ذرائع نے بتایا خادم حرمین شریفین کی طرف سے حتمی اعلانات کا انتظار ہے۔ 21سے 23مارچ جدہ میں عالمی حج و عمرہ کانفرنس کے بعد ملنے والی سفارشات بھی گورنر مکہ اور سعودی وزیر حج نے خادم حرمین شریفین کو ارسال کر دی ہیں، ابھی تک کوٹہ کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں حتمی نہیں۔ وزارت مذہبی امور پاکستان نے بھی 50سے 70فیصد کوٹہ ملنے کی خبروں کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے ہم تیاری کر رہے ہیں کوٹہ کی تقسیم کوٹہ ملنے کے بعد سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد ہو گی تمام کمپنیوں کا کوٹہ برابر کرنے کے حوالے سے بھی تجویز ہے حتمی فیصلہ نہیں،حج مہنگا ہوگا اس کی وجہ ڈالر اور ریال کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہونا ہے۔

حج 2022ء

مزید :

صفحہ آخر -