مانسہرہ جلسہ کرنے پر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سمیت وفاقی وزراء کو نوٹس 

 مانسہرہ جلسہ کرنے پر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سمیت وفاقی وزراء کو نوٹس 

  

  اسلام آباد(آئی این پی) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے  دوسرے مرحلے میں ضلع  مانسہرہ میں جمعہ کو  جلسہ کرنے  پر وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان، سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزر ریلوے اعظم سواتی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صالح محمد سواتی، سینیٹر فیصل جاوید، مشیر برائے وزیراعلی احمد حسین شاہ، ممبران صوبائی   اسمبلی  بابر سلیم اور میمونہ باسط، اور امیدواران برائے تحصیل کونسلز کو نوٹس جاری کر دئیے گئے، جاری کردہ نوٹسز میں  28مارچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کے دفتر میں وضاحت کے لئے طلب کیا گیا ہے، واضح رہے کہ  ضابطہ اخلاق کی رو سے جلسوں اور ریلیوں پر پابندی ہے۔

نوٹس 

مزید :

صفحہ آخر -