وزیراعظم کے پاس مستعفی ہونے کے سواکوئی راستہ نہیں‘شیری رحمن 

وزیراعظم کے پاس مستعفی ہونے کے سواکوئی راستہ نہیں‘شیری رحمن 

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس شکست قبول کرنے اور مستعفی ہونے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان غلط بیان کررہے ہیں، یہ نیکی اور بدی کی لڑائی نہیں، یہ آئین کو پامال کرنے اور آئین کی پاسداری کرنیوالوں کے بیچ لڑائی ہے، یہ عوام دشمن حکومت اور عوام دوست اپوزیشن کی لڑائی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج معلوم ہوجائے گا جمہوریت اور آئین کی پاسداری کون کرتا ہے، شکست سے بچنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کرنیوالے نیکی اور جمہوریت کا پرچار کیسے کر سکتے ہیں۔

شیری رحمن 

مزید :

صفحہ آخر -