تحریک پاکستان کی کارکن پروفیسرڈاکٹر خالدہ منیرالدین چغتائی انتقال کر گئیں 

تحریک پاکستان کی کارکن پروفیسرڈاکٹر خالدہ منیرالدین چغتائی انتقال کر گئیں 

  

لاہور(پ ر)تحریک پاکستان کی گولڈ میڈلسٹ کارکن پروفیسر ڈاکٹر خالدہ منیرالدین چغتائی انتقال کر گئیں،مرحومہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر منیر الدین چغتائی کی اہلیہ تھیں۔ڈاکٹر خالدہ منیر الدین چغتائی اور ان کے شوہر نے قائد اعظم کی زیر قیادت تحریک پاکستا ن میں بھرپور کردار ادا کیا۔بعد ازاں دونو ں شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئے اور جامعہ پنجاب و حمایت اسلام ڈگری کالج سمیت متعدد تعلیمی اداروں میں خدمات سرانجام دیں۔نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعدخالد مسجد کیولری گراؤنڈ لاہور کینٹ میں ادا کی جائے گی۔مرحومہ کو تحریک پاکستان کے دوران سول سیکرٹریٹ پر پاکستانی پرچم لہرانے والی تین طالبات میں شامل ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -