مانگا منڈی میں نیو علیگڑھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

مانگا منڈی میں نیو علیگڑھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

  

  مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے زیر انتظام ملک کے معروف اقامتی تعلیمی ادارے علی گڑھ پبلک اسکول اور کالج مانگا منڈی میں پرنسپل سکواڈرن لیڈر ایم قاسم قاضی کے زیر انتظام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو علی گڑھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا تقریب میں میاں محمد شمیم سینئر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی تہذیب الاخلاق ٹرسٹ لاہورنے بطور مہمان خصو صی شرکت کی اس کے علاوہ صدر تہذیب الاخلاق ٹرسٹ جی اے صابری، نائب صدراسلم مغل، چیئر مین بنو مختار اسد مختار،معروف سماجی شخصیت سابق نا ظم سردار عاقل عمر اور سابق پرنسپل ادارہ ہذا عبدالنعیم خان اور معززین علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی جملہ حضرات نے جی اے صابری کی ان بے مثال کاوشوں کو خوب سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -