سیاسی قیادت کی اتفاق رائے سے جدوجہد بحران ختم کرسکتی ہے،میاں مقبول

  سیاسی قیادت کی اتفاق رائے سے جدوجہد بحران ختم کرسکتی ہے،میاں مقبول

  

لاہور (سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں مقبول صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے تابندہ معاشی مستقبل کی نئی سحر ملک میں مضبوط سماجی اور سیاسی حالات سے ہی ممکن بن سکتی ہے۔ قومی سیاسی قیادت کی یکجہتی مسائل پر اتفاق رائے سے جدوجہد ملکی معیشت کو پائیدار اور خوشحال سمت فراہم کرسکتی ہے اس لئے دوراندیشی سے فیصلے کئے جائیں۔

 ملک میں غربت مہنگائی بے روزگاری دن بدن بے قابو ہوتی جارہی ہے۔ قوم میں غیر یقینی کی کیفیت کاروباری حالات کیلئے انتہائی پریشان کن ہے۔ ملکی سیاسی حالات میں اتار چڑھاو اور عدم توازن کی فضا سے صنعتکار تاجر سے لے کر عام آدمی اور دکاندار تک متاثر ہورہا ہے۔ حکومت ملک میں ٹیکسوں کی جامع اور مضبوط حکمت عملی لے کر آئے۔ قوم کو مشکلات سے نکال کر معاشی خوشحالی اور سازگار حالات دیئے جائیں تو قرضوں کی بیساکھیوں کی بجائے ملکی معیشت اپنے پاوں پر کھڑی ہوجائے گی۔ مقامی صنعتوں کاروبار  بازاروں مارکیٹوں کے چلنے اور  کاروباری سرگرمیوں میں بہتری ملکی تقدیر بدلے گی۔ دنیا میں معاشی ترقی کے حصول کیلئے ملک میں مہنگائی پر قابو پایا جائے۔ عام آدمی اور کاروباری طبقے کی زندگی میں آسانی ملکی معاشی مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ ملکی سیاسی و معاشی منظرنامے پر طاری غیر یقینی کی کیفیت سے پیدا ہونے والے مسائل اور مشکلات کی لہر سے نجات دلائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -