مسیحی برادری عمران خان کا ہمیشہ ساتھ دے گی،اعجاز عالم

مسیحی برادری عمران خان کا ہمیشہ ساتھ دے گی،اعجاز عالم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے کہا کہ پاکستان کی تمام مسیحی برادری اپنے عظیم لیڈر عمران خان کے سنگ ہر مشکل میں کھڑی نظر آ ئے گی جبکہ آج کا کنونشن عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز یوحنا آباد کیتھولک گراؤنڈ میں تحریک انصاف مینارٹی ونگ کنونشن میں شرکت کے موقع پر کیا۔ کنونشن میں مذہبی اقلیتوں کے نمائندگان اورمسیحی برادری کی بڑی تعداد  نے شرکت کی۔ کنونشن سے قبل مذہبی اقلیتوں کے نوجوانوں نے ماڈل ٹاؤن سے یوحنا آباد تک عمران خان کی حمایت میں ایک ریلی بھی نکالی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ نام نہاد اپوزیشن کو تاریخی شکست کا سامنا ہوگا۔

اعجاز عالم نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں مذہبی اقلیتوں کے لیے ریکارڈ کام کئیے گئے۔پہلی مرتبہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ مختص کیا۔ اعجاز عالم نے مزید کہا کہ اسکالر شپ کی مد میں کروڑوں کے وظائف دئیے گئے جبکہہر محکمہ میں مذہبی اقلیتوں کے نوجوان نظر آ رہے ہیں۔ عوام یقین رکھے کہ عدم اعتماد کا ڈرامہ اپوزیشن کے لئیے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -