برائٹ فورسز سکول میں یوم پاکستان اور والدین ڈے کی تقریب

 برائٹ فورسز سکول میں یوم پاکستان اور والدین ڈے کی تقریب

  

 چوہنگ (نامہ نگار)  برائٹ فورسز سکول  میں سالانہ والدین ڈے، یوم پاکستان اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر برائٹ فورسز ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری نے کی۔ سونیا جمیل نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی۔ ماں باپ کی شان میں بچوں نے بہترین ٹیبلو پیش کیا۔ میں فوجی پاکستان دا کے عنوان سے  ٹیبلو کے ذریعے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر برائٹ فورسز ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری نے کہا  کی آج کا دن تجدید کا دن ہے آج ہمیں یہ اعادہ کرنا چاہیے کہ پاکستان کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے تاکہ وہ آنے والے پاکستان میں ذمہ دار اور کامیاب شہری بن سکیں۔ تقریب میں کل 598 بچوں کو انعامات دیئے گئے۔ سپورٹس گالا میں کامیاب ہونے والے بچوں کو میڈل، کلاس پوزیشن ہولڈرز کو ٹرافیاں  اور برانچ ٹاپ کرنے والے سٹوڈنٹس میں قد اور ٹرافیاں  تقسیم کی گئیں۔ تقریب تقسیم انعامات میں اللہ ہو کیمپس، حافظ عظیم کیمپس، نیو پنجاب کیمپس اور نیو جناح کیمپس کے اسٹوڈنٹس کو انعامات دیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -