سوئی گیس ہیڈ آفس میں ای کچہری،سائلین کی شکایات پر ایکشن

        سوئی گیس ہیڈ آفس میں ای کچہری،سائلین کی شکایات پر ایکشن

  

لاہور(پ ر)سوئی ناردرن گیس ہیڈ آفس میں گیس صارفین کے لیے بذریعہ ا سکائپ ای کچہری منعقد ہوئی جس کے دوران مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس علی جے ہمدانی نے براہ راست صارفین کی شکایات سُنیں اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ای کچہری کے موقع پر سوئی ناردرن گیس کی سینیئر مینجمنٹ کے علاوہ تمام ریجنل مینیجرز بذریعہ ویڈیو کانفرنس موجود تھے۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں سے صارفین نے گیس پریشر، نئے کنکشن کے حصول اور بلنگ سے متعلق مختلف شکایات درج کروائیں جن پر متعلقہ ریجنل مینیجرز کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر علی جے ہمدانی نے صارفین کو شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کروائی۔ واضح رہے کہ پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی ہدایات کی روشنی میں ریجنل اور ہیڈآفس میں ای کچہری کا سلسلہ ایک برس سے زائد عرصے سے جاری ہے جس سے صارفین کی بڑی تعداد نے اس سہولت سے استفادہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -