پیرا میڈکس کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہیں گے،تنویر بھٹی

پیرا میڈکس کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہیں گے،تنویر بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی اور ضلعی وفد کا چیئرمین تنویر احمد بھٹی اور ضلعی صدر محمد ارشد بٹ کی قیادت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ، پیرا میڈیکس شیخ زید ہسپتال یونٹ کے عہدیداران اسد علی، عبدالوہاب، ماجد حسین، تنویر حسین و دیگر نے وفد کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں ایک شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہسپتالوں کے ملازمین کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں رکھی جارہی۔ انہوں نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے عہدیداران کا پرپتاک استقبال کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر شیخ زید ہسپتال کے پیرا میڈیکس عہدیداران نے قائدین پر اعتماد کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وفد میں چودھری وسیم، عابد علی، ماجد رفیق، قاسم، محمد ندیم، شہباز گل، خالد اعمانوئیل شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -