طلبہ کو نوکریوں کیلئے وسائل فراہم کرنا ضروری ہے،عبدالقیوم چوہدری

  طلبہ کو نوکریوں کیلئے وسائل فراہم کرنا ضروری ہے،عبدالقیوم چوہدری

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے کہا ہے کہ کیریئر کونسلنگ کے ایکسپرٹس طلبا و طالبات کی اہلیت، شخصیت اور دلچسپیوں سمیت دیگر پہلوؤں کا اندازہ لگانے کے ماہر ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ بزنس ایجوکیشن کے زیر اہتمام سپلائی چین مینجمنٹ پر تین روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سربراہ شعبہ بزنس ایجوکیشن ڈاکٹر عاشی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ کیریئر کؤنسلنگ ان وسائل اور علم تک رسائی فراہم کرتی ہے جس سے طلبا ء کو نوکریوں کے حصول میں مددمل سکے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین مینجمنٹ کی تربیت کیریئر شروع کرنے کے لیے درکار عملی علم اور ہینڈ آن ٹریننگ حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی متعدد ورکشاپس پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں کروائی جائیں گی۔ انہوں نے ڈاکٹر عاشی کو شعبہ بزنس ایجوکیشن کی نئی سربراہ بننے پر مبارک باد پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -