جمعیت علماء پاکستان 26 تا30 مارچ یوم تاسیس منائے گی
لاہور(سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان 26 تا30 مارچ کو ملک بھر میں 73 واں یوم تاسیس منائے گی،تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ان ایام میں نظام مصطفےٰؐ کانفرنسیں منعقد ہونگی۔لاہور میں اس سلسلے کا بڑا پروگرام ”نظام مصطفےٰ کنونشن‘ آج 1 بجے دن ایوان اقبال میں منعقد ہو گا۔ مرکزی صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر،چیئرمین جے یو پی علامہ قاری محمد زوار بہادرخطاب کرینگے۔
،صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، پیر میاں عبد الخالق بھرچونڈی شریف، ثروت اعجاز قادری، پیر خالد سلطان القادری، میاں جلیل احمد شرقپوری،سید محمد صفدر شاہ گیلانی،پروفیسر جاوید اعوان،حافظ نصیر احمد نورانی، علامہ حافظ عبد الستار سعیدی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، پیر نظام الدین گولڑہ شریف، صاحبزادہ رضائے مصطفے، سلطان احمد علی،حافظ حامد رضا سیالکوٹی، مفتی طاہر تبسم قادری، میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ،مفتی تصدق حسین اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔کنونشن میں مقررین اپنے اکابرین کی قیام پاکستان،استحکام پاکستان،مقام مصطفےٰ?،نظام مصطفےٰ?،تحریک ختم نبوت،اور تحریک نظام مصطفےٰ? میں کردار پر خطابات کریں گے۔