چائلڈ بیورو میں میڈیکل کیمپ

چائلڈ بیورو میں میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچوں کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کا انعقاد فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو شاہدہ نوید کی جانب سے کیا گیا۔

 میڈیکل کیمپ میں یورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال، ڈاکٹر میشا جاوید اور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر شاہد فیاض نے بچوں کا طبی معائنہ کیا۔اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بیورو میں بچوں کو میڈیکل سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی بچوں کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں۔ سارہ احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔