حکومت سیاسی و اقتصادی حالات بہتر بنائے،فیصل رفیق

حکومت سیاسی و اقتصادی حالات بہتر بنائے،فیصل رفیق

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر فیصل رفیق نے کہا ہے کہ تاجر حقوق کیلئے مثبت اور تعمیری کردار ہمیشہ ہماری تاجر سیاست کا بنیادی نصب العین  ہے۔ حکومت تاجر برادری کے بند گلی کی طرف جاتے کاروباری حالات کا راستہ روکے۔ تاجروں کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے سماجی سیاسی اور اقتصادی حالات بہتر بنائے جائیں۔

 تاجر اور تجارتی مراکز کیلئے سازگار حالات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کاروباری طبقے اور تاجر کمیونٹی کے حقوق کیلئے ہمارا قافلہ اسی عزم و ہمت کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔  موثر سہولیات کی فراہمی اور مسائل کے کیلئے ہماری کاوشیں نہایت مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھتی رہیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -