تحریک نوجوانان پاکستان کے دفتر میں یوم پاکستان کی تقریب
لاہور (پ ر) یوم پاکستان کے سلسلہ میں تحریک نوجوانان پاکستان کے صوبائی دفتر میں کیک کاٹنے کی پروقار تقریب میں چیف آرگنائزر مسز فردوس نثار، رانا خلیل، نائب صدر محمد عامر شہزاد، رانا جواد، رانا فواد، کاظم وحید اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر تحریک جوانان پاکستان مسز فردوس نثار نے شہدا ء پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر فردکو چاہئے کہ اس مملکت کو مزید مضبوط اور روشن کرنے کیلئے اپنے حصے کی شمع روشن کرے اور پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کریں۔