انڈس ہسپتال میں کاہنہ میں ٹی بی کے موضوع پر آگاہی سیمینار

انڈس ہسپتال میں کاہنہ میں ٹی بی کے موضوع پر آگاہی سیمینار

  

کاہنہ (نامہ نگار)انڈس ہسپتال کاہنہ لاہور میں ٹی بی کے مرض سے نمٹنے کیلئے سیمینارکا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر انسٹرکٹر، کنسلٹنٹ،نرسز،ڈاکٹرز کے ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایم اے کاہنہ انڈس ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر فیض الحسن نے کہا کہ سمینار کے انعقاد کا مقصد عوام الناس میں ٹی بی مرض کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ماضی میں ٹی بی لاعلاج مرض سمجھا جاتا تھا اوراس سے بڑی تعداد میں اموات بھی ہوئیں مگر سائنس کی ترقی اور علاج دریافت ہونے کے بعد اس پر موثر انداز میں قابو پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈس مینجمنٹ کی جانب سے ایسے آگاہی سیمینار کی مدد سے مریض کی دیکھ بھال میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے جب تک دنیا کے کسی کونے میں ٹی بی کا ایک بھی مریض موجود ہے مرض کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن نہیں ۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -