واسا صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،غفران احمد

        واسا صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،غفران احمد

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ایم ڈی واسا محمد تنویر کی ہدایات پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشن غفران احمد کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقادہوا۔ واسا لاہور کی شکایات کے ازالہ، ڈیسلٹنگ آپریشن، واٹر چالان، اور ون لائن ون سٹریٹ اور گریٹنگ کی تنصیب کی پراگرس کا جائزہ لیا گیا۔ڈی ایم ڈی واسا غفرا ن احمد کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے ازالہ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔سیوریج ڈیسلٹنگ کے حوالے سے اب تک علامہ اقبال ٹاؤن 19.3 کلومیٹر،گنج بخش ٹاؤن27.5کلومیٹر، عزیز بھٹی، واہگہ ٹاؤن29.6 کلو میٹر،گلبرگ ٹاؤن 27.3 کلو میٹر، جوبلی ٹاؤن 7 کلو میٹر، نشتر ٹاؤن17.9 کلو میٹر،راوی ٹاؤن18.5 کلو میٹر،شالیمار ٹاؤن 23.3کلو میٹر ڈیسلٹنگ کی گئی۔ڈی ایم ڈی واسا غفران احمد نیپانی کے ضائع کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایات کی۔ پانی کے ضیاع پر 4 لاکھ 5 ہزار کے جرمانے وصول کئے گئے۔ ڈی ایم ڈی غفران احمد نے مزید کہا کہ ون لائن ون سٹریٹ کے کام اور گریٹنگ کی تنصیب میں تیزی لائی جائے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر، عدیل شریف، سہیل سندھو، حافظ راحیل، محمد دانش، شاذل وقار سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -