دی نالج سکول کے 21رکنی وفد کا دورہ وقف املاک بورڈ آفس

دی نالج سکول کے 21رکنی وفد کا دورہ وقف املاک بورڈ آفس

  

لاہور (فلم رپورٹر)سندھ سے آ ئے دی نا لج فورم کے 21رکنی وفد کی متر وکہ وقف املاک بور ڈ آفس آمد، بور ڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے وفد کو ملک بھر کے مندروں اور گورودواروں کی تعمیر و ترقی سمیت دیگر حفا ظتی اقدامات بارے مکمل بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ متعد تا ریخی مند ر اور گورودواروں کو فنکشنل کیا گیا، چیئرمین بورڈ کے احکامات پر بھار ت سمیت دنیا بھر کے یاتریوں کو بہترین رہا ئش سمیت دیگر سہولیات دی جا تی ہیں۔ ڈپٹی سیکر ٹری فراز عباس نے تزئین و آرائش سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفد کی رکن نغمہ اقتدار نے مختلف تجا ویز پیش کیں۔ جبکہ مولانا صادق تقوی، مفتی فیصل جاپان والے، شجاع قریشی، وجے مہاراج گوسوامی و دیگر نے ٹر سٹ بورڈ کے اقلیتوں کے لئے کئے اقدامات کو خوب الفا ظ میں سراہا ہے۔ جیکو لین ٹر سیلر، بور ڈ ترجمان عامر حسین ہا شمی سمیت دیگر ممبران و افسران موجود تھے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -