حکومت کو بھاگنے کا کوئی موقع نہیں دیں گے،عائشہ عبداللہ

حکومت کو بھاگنے کا کوئی موقع نہیں دیں گے،عائشہ عبداللہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی رہنما ڈاکٹر عائشہ عبداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کرسی بچانے کیلئے جتنے تاخیر ہربے استعمال کرسکتے ہیں وہ کررہے ہیں۔اپوزیشن جماعتیں حکومت بھاگنے کا کوئی موقع نہیں دیں گی۔عمران خان بڑکیں مارنے سے اب اپنے ارکان کی منت سماجت تک آگئے ہیں۔حکومتی اتحادیوں نے حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تمام اتحادی عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن ہی ایوان میں آئیں گے اور عمران خان کے مخالفت ووٹ دینگے۔تمام منحرف ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا عمران خان ایوان میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں لہذا ان کیلئے بہتر آپشن یہی ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔عمران خان کے پاس کوئی ترب کا پتہ نہیں سب ڈرامے ہو رہے ہیں تاکہ اپنے ارکان کو تسلی دی جاسکے۔پاکستان کے عوام بھی اب جعلی وزیراعظم کو مسترد کرچکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -