فنکا مائیکرو فنانس کے پاکستان میں نئے ملازمتی فوائد متعارف 

فنکا مائیکرو فنانس کے پاکستان میں نئے ملازمتی فوائد متعارف 

  

لاہور(پ ر)GDIBایوارڈ جیتنے کے حالیہ اعلان کے بعد ملک معروف مائیکرو فنانس بینک،FINCA مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ پاکستان نے پاکستا ن میں اپنی ٹیم کیلئے نئے فوائد اور پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔صحت و حفاظت:کوویڈ19کے موجودہ منظر نامے میں اپنے ملازمین کی صحت و حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے،FINCAنے ہیڈ آفس میں اپنے عملہ کیلئے ایک ہائبرڈ ورکنگ پالیسی متعارف کرائی ہے۔نئے پروگرام کے مطابق ملازمین کو اپنے منیجرز سے منظوری کے بعد گھر سے چار روز تک کام کرنے کی اجازت ہوگی،اس کے علاوہ FINCAکے ملازمین اپنے والدین کیلئے کم شرح پر میڈیکل انشورنس حاصل کرسکیں گے،محض 1000روپے کے پریمئم کی ادائیگی کے عوض والدین کو اسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کوریج حاصل ہوگی۔مالی بہبود:FINCAنے کام کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے علاوہ اپنے خاندان کی مالی بہبود یقینی بنانے کیلئے،اپنے ملازمین کیلئے قرض کی متعدد نئی سہولیات متعارف کرائی ہیں،تمام ملازمین رعایتی شرح پرچھ ماہ کی مجموعی تنخواہ کے مساوی(زیادہ سے زیادہ 30لاکھ  روپے) کا قرض حاصل کرسکیں گے جو کہ ایک تا تین سال کی مدت کے دوران قابل ادائیگی ہوگا،اس کے علاوہ ملازمین کو اپنے مستقبل کے پراویڈنٹ فنڈ کو آج ذاتی قرض میں تبدیل کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا،ملازمین 30لاکھ تک کی اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے اور بینک کو رعایتی نرخوں پر ادائیگی کرسکیں گے۔خواتین عملہ کیلئے نقل و حرکت کی سہولت:ادارے کے اندر اور باہر ایک زیادہ متنوع خاندان کو فروغ دینا،پاکستان میں FINCA ڈی این اے کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔

FINCA اپنی خواتین اسٹاف کیلئے اب تین ماہ تک کی ادائیگی کے ساتھ زچگی کی چھٹیوں کی سہولت فراہم کرتا ہے،جو بینک میں ملازمت کی مدت کے دوران دو بار حاصل کی جاسکتی ہیں۔FINCA نے اپنی خواتین اسٹاف کیلئے سبسڈی والے اسکوٹر بھی متعارف کرائے ہیں،جس کے مطابق عملہ کی خواتین اراکین اسکوٹر کی قیمت کا نصف ادا کرکے اس کی مالک بن سکتی ہیں اور بقیہ رقم دو سالوں میں آسان اقساط میں ادا کرسکتی ہیں۔ملازمین کے مستقبل میں سرمایہ کاری:FINCAملک کے سرکردہ کمرشل بینکوں کے تعاون سے اپنے ملازمین کو آسان ہوم لونز فراہم کرے گا، اس اقدام کے ذریعے ملازمین اپنی موجودہ تنخواہوں کی حد کے مطابق اپنے خوابوں کے گھر کی تعمیر/تزئین و آرائش کیلئے قرض حاصل کرسکیں گے اور بینک کو رعایتی شرح پر واپس کرسکیں گے۔

مزید :

کامرس -