اوپو اے 96، طویل بیٹری، اعلی کوالٹی کے ساتھ فروخت کیلئے پیش 

      اوپو اے 96، طویل بیٹری، اعلی کوالٹی کے ساتھ فروخت کیلئے پیش 

  

لاہور (پ ر) اوپو A96بنانے والی کمپنی اوپو نے اعلان کیا ہے کہ نیا فون پاکستانی مارکیٹ میں ڈیجیٹل چینلز، ای کامرس ویب سائٹس پر فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ OPPO  A96میں طویل عرصے تک چلنے والی 5000 mAhکی پائیدار بیٹری اور 33W کا SUPERVOOCTM کا فلیش چارجر ہے جو بہترین تجربے کو یقینی بناتا ہے، ان خصوصیات کو OPPO Glow Design  نے چار چاند لگا دئیے ہیں جو فون کو اسکریچ اورانگلیو کے نشانات سے محفوظ رکھتا ہے۔ OPPO A96میں 6.59انچ کی 90Hzکی پنچ ہول اسکرین ہے جو 96فیصد NTSCوائیڈ کلر گیمٹ سے لیس ہے جسے OPPOکے اپنے تیار کردہ Adaptiveریفریش ریٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے چلایا گیا ہے جو دیکھنے میں بہت جاذب نظر اور بہترین تجربہ فراہم کرنے کا وعدہ کرتا ہے۔ یہ فون ملک بھر میں 41,999روپے میں دستیاب ہے۔ OPPO A96میں 90.8فیصد تک اسکرین ٹو باڈی کا تناسب ہے جو 1080x 2412کی FHDریزولوشن کے ساتھ 6.59انچ کی 90Hzکلر رچ پنچ ہول کی اسکرین کے ساتھ آتا ہے۔ جسے مزید بہتر بنانے کیلئے OPPOکی Adaptive Refresh Rate Technologyکا استعمال کیا گیا ہے، OPPOکی LCDاسکرینوں کیلئے اپنی تیار کردہ ٹیکنالوجی، جو صارفین کے استعمال کے مطابق اسکرین ریفریش ریٹ کو خودساختہ طور پر ریگولیٹ کرتی ہے، جو بیٹری کے استعمال کو کم رکھتے ہوئے  بہترین تجربہ کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔

مزید :

کامرس -