ایچ بی ایل اورایم سی بی نے ریاض میں مہم " روشن رہو" متعارف کرادی

ایچ بی ایل اورایم سی بی نے ریاض میں مہم " روشن رہو" متعارف کرادی

  

ریاض(پ ر)صف اول کے پاکستانی بینکوں HBL  اور  MCBنے ریاض میں پاکستانی قونصل خانہ کے اشتراک سے 23 مارچ کے دن  قونصل خانہ میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب کے دوران اپنی نئی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) مہم  "روشن رہو" کو متعارف کرایا۔ یہ مہم ریاض اور جدہ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے مزید آگاہی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ ایک ایسا شاندار آغاز ہو گا جس کے تحت بیرونِ مْلک پاکستانی  ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ڈیجیٹل طریقے سے اپنے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل ہوں گے اور اس کی بدولت وہ ملک میں ہونے والی بچت اسکیموں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے شاندار مواقع سے فائدہ حاصل کرپائیں گے۔ اس تقریب کے دوران مہمانوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ملنے والے مواقع کا تفصیل سے ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام مہمانانِ گرامی کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بتایا گیا، خاص طور پر ملکی ترقی اور خوش حالی کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں کے معاشی کردار کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء کو HBL  اور MCB بینک کی " روشن رہو" مہم سے متعلق آگہی فراہم کی گئی اور سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور اس سے منسلک خدمات پر معلومات پیش کی گئیں،ان خدمات میں 'روشن اپنی کار 'آٹو فنانسنگ اور 'روشن اپنا گھر 'ہوم فناننسنگ سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔ مہمان خصوصی کے طور پر ریاض میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن ٹیپو عثمان بھی وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر HBL کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب  اورMCB بینک کے صدر اور سی ای او شعیب ممتاز نے  پاکستانی پروفیشنل کمیونٹی، دونوں بینکوں کے سینئرحکام،پاکستانی سفارتی حکام سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ HBL کے صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "HBL کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) سے وابستگی پر فخر ہے۔

مزید :

کامرس -