اتحادی ہمارے ساتھ، کہیں نہیں جارہے، جہانزیب کھچی
میلسی (نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ اتحادی عوام اور ملک کے بہتر مستقبل کے ساتھ ہیں۔وہ کہیں نہیں جائیں گے۔ملک کو جمہوری طور پر پائیداری کی ضرورت ہے جس کو وہ نظر انداز نہیں کر سکتے جبکہ ناراض اراکین قومی اسمبلی نیز سندھ کارڈ کے زیر اثر آنے والوں کو بھی وزیر اعظم عمران خان نے واپسی کے لیے سہل راستہ فراہم کر دیا ہے آج عوام کو پتہ چل گیا کہ ابھی تک نمبر گیم میں اپوزیشن 163 پر کھڑی ہے۔جس کو (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
وفاقی وزیر اطلاعات نے سرپرائز فرام پی ٹی آئی قرار دے کر غلط فہمیوں کا ازالہ کر کے قوم کی پریشانی کا خاصی حد تک ازالہ کیا ہے باقی ازالہ 27 مارچ کو پریڈ گرانڈ کے عالی شان اور تاریخی جلسے میں و زیر اعظم پاکستان عمران خان ٹرمپ کارڈ شو کر کے کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پارٹی رہنماں سے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے او آئی سی کانفرنس کا سہرا پاکستان کے سر ہے جسے ایک سال کے لیے سربراہی دی گئی ہے افغان بحران پر قابو پانے کے لیے فنڈ نگ کا آغاز ہو چکا ہے اپوزیشن کی غلط فہمی دور ہق جائے گی کہ پارلیمنٹ میوزیکل چییرز کھیلنے کا نہیں مفادات کے تحفظ کا تکریم والا مقام ہے جس پر 25 کروڑ عوام کے قومی مفادات کا انحصار ہے۔
بات چیت