اسلامی فلاحی ریاست کیلئے نوجوان کردار ادا کریں، ذیشان اختر

اسلامی فلاحی ریاست کیلئے نوجوان کردار ادا کریں، ذیشان اختر

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو) ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے شریعت محمدی کانفاذ بے حدضروری سود کے خاتمے عریانی بے حیائی کلچرپرپابندی نوجوان نسل کی دینی تعلیم وتربیت کے باعث ہی پاکستان ترقی کرسکتاہے ملک میں موجودسیکولر طبقہ اسلامی حددووقیود کے نفاذ کے خوف سے دیندار قیادت کواقتدار میں آنے روکنے کیلئے جھوٹاپروپیگنڈہ کرتاہے۔ جماعت اسلامی سیاست(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

 کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کوبھی ترجیح دیتی ہے۔ ان خیالات کااظہار نائب امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب سیدذیشان اخترنے”پاکستان“سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ریاست مدینہ کے قیام کے نام پرقوم کوگمراہ کیااوراپوزیشن پارٹیاں عوام کومہنگائی اوررشوت خوری سے نجات دلانے کاڈرامہ رچاکراقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی واحددینی اورسیاسی جماعت ہے جس پرآج تک کرپشن کاالزام نہ لگاہے اللہ تعالی کی رضا کیلئے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ہماری نوجوان نسل اسلام کے بتائے ہوئے راستے پرعمل کرکے ایمانداراوردینی قیادت کاانتخاب نہیں کریگی اسوقت تک ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکے گا۔اس موقع پر میڈیاکو آرڈنیٹر آ عارف حسین عاصم بھی موجود تھے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -